ترکی کتنا طاقتور ہے
ترکی کتنا طاقتور ہے؟ اسلامی دنیا میں اگر کوئی ایک ملک امریکی بالادستی کو چیلنج کرتا ہے تو وہ ترکی ہی ہے۔ اس کی ایک مثال حال ہی میں دیکھنے میں آئی جب امریکہ نے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا عمل شروع کیا تو ترکی نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات توڑ لیے ترکی کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہیں۔ لیکن پھر بھی اس کا شمار دنیا کی بڑی طاقتوں میں ہوتا ہے۔ آخر ترک قوم کی طاقت کیا ہے اور ترکی کتنا طاقتور ہے؟ ہم دیکھتے ہیں۔ ویسے تو ترکی کا رقبہ پاکستان سے کم ہے۔ اس رقبے میں موجود پانی اور آبادی بھی پاکستان سے تھوڑی ہے۔ لیکن اس کے باوجود ترکی کی سب سے بڑی قوت اس کا جغرافیہ ہی ہے۔ وہ یوں کہ یورپ اور ایشیا کے سنگم پر واقع ہونے کی وجہ سے ترکی دونوں براعظموں کا دروازہ بن چکا ہے۔ اس جغرافیے کی اتنی اہمیت ہے کہ روس اور امریکہ دونوں چاہتے ہیں کہ ترکی ان کے کیمپ میں رہے۔ اور ترکی اپنی اس اہمیت کو بہت اچھے طریقے سے استعمال کرتا ہے۔ لیکن یہی جغرافیہ ترکی کی کمزوری بھی ہے۔ کیونکہ ہر سال ایشیا سے یورپ جانے کے خواہش مند لاکھوں لوگوں کا ایک سیلاب ترکی میں آ جاتا ہے۔ جو ترکی کیلئے ایک...