دنیا کی سب سے کم عمر ماں۔
#دنیا_کی_سب_سے_کم_عمر_ماں
(عمر تقریباً 5 سال)
اس عورت کا نام Lina Medina ہے، اور ریکارڈ کے مطابق یہ دنیا کی سب سے کم عمر ماں ہے۔ جس نے تقریباً پانچ سال سات مہینے اور اکیس دن کی عمر میں ایک بچے کو جنم دیا۔ ان کا تعلق Peru سے ہے۔
پیدا ہونے والے بچے کا نام Gerardo Medina تھا، جس کے باپ کا نام سامنے نہیں آیا۔
ان سے جنسی زیادتی کے شک میں Lina Medina کے باپ کو بھی حراست میں لیا گیا مگر ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے چھوڑ دیا گیا۔
بچے کی پیدائش چودہ مئی، 1939 کو ہوئی۔
اسکے بعد انکی باقاعدہ شادی بھی ہوئی اور انکے ہاں 1972 کو دوسرا بچہ ہوا۔
البتہ پہلے بچے ( Gerardo Medina) کی چالیس سال کی عمر میں بون میرو کی بیماری کی وجہ سے موت ہوگئی۔
ریکارڈ کے مطابق یہ ایک خاص میڈیکل صورتحال "precocious puberty " سے متاثر تھیں ، ایک ایسی صورتحال جس میں بلوغت نارمل وقت سے پہلے ہی آجاتی ہے۔
اگر ہم نارمل طریقے سے بلوغت کے آنے کی بات کریں تو بلوغت کے آنے کے وقت دماغ میں موجود hypothalamus سے خاص ہارمون Gonadotropin Releasing hormone خارج ہوتا ہے ، جو کہ دماغ میں موجود pituitary gland پر اثر کرتا ہے اور pituitary gland سے LH اور FSH کے ہارمونز خارج ہوتے ہیں جو کہ عورتوں میں ovaries پر اثر کرتے ہیں۔ جس سے ovaries میں بیضے کی ڈیلوپمنٹ شروع ہوتی ہے اور ساتھ ہی progesterone اور estrogen ہارمونز خارج ہوتے ہیں جو کہ عورت کے جسم میں نسوانی خصوصیات پیدا کرتے ہیں، جن میں ماہواری شروع ہونا بھی شامل ہے۔
اس نظام میں کوئی ایسی خرابی ائے جو کہ وقت سے پہلے اس عمل کو شروع کردے تو وہ precocious puberty کی وجہ بنتی ہے۔
اس precocious puberty کو ہم دو اقسام میں تقسیم کرسکتے ہیں۔
1- Central precocious puberty
جس میں مسلہ نروس سسٹم یا ان ہارمونز میں ہوتا ہے جو کہ بلوغت کے وقت نروس سسٹم سے خارج ہوتے ہیں۔
2- Peripheral precocious puberty
اس کیس میں مسلہ ان ہارمونز کے ساتھ ہوتا ہے جو کہ ovaries یا پھر خصیوں سے (مرد میں) خارج ہوتے ہیں، جیسا کہ ٹیسٹوسٹیرون (مردوں میں) ، عورتوں میں estrogen اور progesterone جوکہ پھر جسم میں بلوغت اور نسوانی خصوصیات شروع کرتے ہیں۔
اس precocious puberty کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں۔جس میں دماغی ٹیومرز ، کوئی اینفیکشن، دماغی abnormalities، ہارمونز کا مسلہ یا کوئی چوٹ ، خصیوں یا ovaries میں کوئی ٹیومر وغیرہ
Comments
Post a Comment