کسی بشر میں جو دیکھو ہزار خامی تو چپ ہی رہنا۔۔۔

کسی بشر میں ہزار خامی جو دیکھو تو چپ ہی رہنا،
کسی بشر کا جو عیب پاو تو چپ ہی رہنا،
اگر منادی کو لوگ آئیں، تمہیں کریدیں تمہیں منائیں،
تمہاری ہستی کے گیت گائیں،
تمہیں کہیں کہ بشر میں دیکھی برائیوں کو بیان کر دو تو چپ ہی رہنا، 
جواز یہ ہے دلیل یہ ہے،
کہ ضعیف لمحوں کی لغزشوں کو،
حرام ناتوں کی قربتوں کو، 
ہماری ساری حباثتوں کو، 
ہماری ساری حماقتوں کو،
وہ جانتا ہے،
وہ دیکھتا ہے،
مگر وہ چپ ہے،
اگر وہ چپ ہے،
تو میری مانو وہ کہہ رہا ہے۔ کہ،
چپ ہی رہنا۔۔۔۔۔

Published from Blogger Prime Android AppPublished from Blogger Prime Android App

Comments

Popular posts from this blog

مغل کون تھے اور کہاں سے آئے تھے۔ ایک تحقیقی کالم

نوری سال کیا ہے۔ اور اس کا تعین کیسے کیا جاتا ہے!

سومنات کا مندر اور محمود غزنوی !