نوری سال کیا ہے۔ اور اس کا تعین کیسے کیا جاتا ہے!
⭐ نوری سال 🔭

نوری سال فاصلہ کی اکائی ہے ۔ روایتی تعریف جو بیان کی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ نوری سال وہ فاصلہ ہے جو روشنی ایک سال میں طے کرتی ہے ۔ اور فاصلے سے مراد کوئی چھوٹا موٹا نہیں بلکہ بہت ہی بڑے بڑے فاصلے اتنے زیادہ بڑے کہ ہم ان کو ذہن میں رکھنا روزمرہ کے حساب سے مشکل ہے ۔ مثال کے طور پر سب دور کہکشاں کا ہماری زمین سے فاصلہ قریب قریب 32 ارب نوری سال ہے جسے کلومیٹر میں کنورٹ کیا جائے تو یہ فاصلہ ایسے لکھیں گے ۔
302,745,600,000,000,000,000,000 کلومیٹر اتنی بڑی قیمت کو دیکھ کر میرا تو سر ہی چکرا گیا 😅 چلیے ابھی ہم آسانی کے لیے اسے سائنٹیفک نوٹیشن میں یوں لکھ دیتے ہیں ۔
3.027456×10²³
اسی لیے ماہرین نے نوری سال کی اکائی بنائی جس کے ساتھ آسانی سے بڑے بڑے پیمانوں پر فاصلے ماپے جا سکیں ۔ ویسے تو ستاروں کا جو درمیانی فاصلہ ہے یہ پارسیک میں ماپا جاتا ہے جسے بعد میں کنورٹ کر کے نوری سال بنا دیا جاتا ہے ۔
ایک نوری سال کتنا فاصلہ ہوتا ہے؟
ایک نوری سال کا فاصلہ تقریباً 9,460,800,000,000کلومیٹر ہے ۔
جسے سائنٹیفیک نوٹیشن میں ایسے لکھیں گے ۔
9.4608×10¹²km
اکثر اسی کو 9.46 ٹریلین کلو میٹر لکھا ہوتا ہے ۔
اب سوال یہ ہونا چاہیے اتنے بڑے فاصلے کو ایک نوری سال میں کیسے سمویا گیا؟ بہت ہی دلچسپ سوال ہے ۔ چلیے طبعی مقدار، اکائیوں اور روشنی کی مدد سے اسی پر روشنی ڈالتے ہیں ۔
کائنات میں شاید ہی کوئی چیز ہو جو روشنی سے تیز سفر کرتی ہو ۔ شاید ہی سے مراد ہے ہوسکتا ہے ۔ مگر فی الحال ایسا ممکن نہیں ۔ کسی کو مایوسی نہ ہو اس لیے شاید استعمال کرنے میں کیا حرج ہے ۔
روشنی اتنی تیز ہے کہ ایک سیکنڈ میں تین لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرلیتی ہے ۔ یہ روشنی کی رفتار فی سیکنڈ ہے ۔ یہاں رفتار جسے سپیڈ کہتے ہیں یہ ایک ماخوذ طبعی مقدار ہے ۔ اب ہم اسی کا استعمال کرتے ہوئے 9.46 ٹریلین کلومیٹر کے فاصلے کو ایک اکائی جسے نوری سال کہتے ہیں اس میں سمو دیں گے ۔ یقیناً ریاضی کی مدد سے ۔
اول ہمیں رفتار کا کلیہ معلوم ہونا چاہیے جو کہ خوش قسمتی سے معلوم ہے ۔
speed = distance / time
روشنی ایک سال میں کتنا فاصلہ طے کرتی ہے ۔
اس کے جواب کے لیے جو رفتار کا کلیہ ہے اسکو ہم تھوڑا بدل دیں گے تب ہم با آسانی جان سکتے ہیں کہ روشنی ایک سال میں کتنا سفر کرتی ہے ۔ کلیے میں ترمیم کرنے سے اسکی شکل یوں ہوجائے گی ۔
distance = speed of light × time
اب یہاں ہمیں وقت بتانا ہے کہ ایک سال میں کتنے سیکنڈز ہوتے ہیں ۔ اس کو روشنی کی فی سیکنڈ کی رفتار سے ضرب دے دینا ہے ۔ ہمارے پاس جواب آجائے گا کہ کتنا ہے ۔
یوں کر کے ۔
distance = (300,000 km/s) × ( 31,536,000 s)
یہاں جہاں جہاں s نظر آرہا ہے جو کہ سیکنڈ کو ظاہر کررہا ہے ۔ اسکو کاٹ دیں گے ۔ پھر صرف کلومیٹر میں جواب آئے گا ۔ یہ والا ۔
9.4608×10¹²km
اور یہ ہی ہے ایک نوری سال یا ایک نوری سال کا فاصلہ ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب تصویر میں جو سوال ہے اس پر بھی تھوڑی روشنی ڈال لیتے ہیں ۔
زمین کو کتنے سال لگ جائیں گے ایک نوری سال کا فاصلہ طے کرنے میں؟
یہ سوال بہت ہی آسان سا ہے ۔ آپ خود سوچیں کتنے سال لگ جائیں گے ایک نوری سال یعنی 9.46 ٹریلین کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے میں؟
جواب :۔
دس ہزار سال لگ جائیں گے اگر یہ اپنی اوسط رفتار کے ساتھ سفر کرتی رہے ۔
چلیے مزید وضاحت کر دیتا ہوں ۔ سب سے پہلے ہمیں زمین کی اوسط رفتار پتا ہونی چاہیے جو کہ اسکی سال بھر رہی ہو ۔ اگر ہمیں ایک سال کی اوسط رفتار کسی طرح نہ پتے چلے ہم اوسط رفتار فی سیکنڈ کو جانیں گے ۔ پھر اس رفتار کو سال میں جتنے سیکنڈز ہونگے ان سے ضرب دیں گے پھر ہمارے پاس زمین کی اوسط رفتار سال بھر کی آجائے گی ۔ اور بعد میں اسکو تقسیم کر دیں گے نوری سال کے فاصلے سے ۔ اور ہمارے پاس جواب آجائے گا ۔
time = light year / speed of the earth
یا
وقت = نوری سال یعنی فاصلہ/ زمین کی اوسط رفتار
پھر یوں گا ۔
= 9,460,800,000,000 km / 946,080,000km. year-¹
یہاں km اور km کو کاٹ دیں گے باقی قیمتوں کو تقسیم کر دیں گے جو جواب آئے گا وہ یہ سال میں ہوگا ۔
=10,000 years
بہت بہترین
ReplyDelete