ڈی این اے (DNA) ڈیٹا سٹوریج کیا ہے جانئیے اس کالم میں۔
مسقبل میں آپ اپنا ڈیجیٹل ڈیتا ساتھ لے کر گھومیں گے۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا اور اس کو دیگر مخلوقات پر فوقیت دی ہے ،یہ ہمارا ایمان ہے کہ دنیا کا ہرجاندار اللہ تعالیٰ کاتخلیق کردہ ہے جس نے انسان کو دنیا پر حکومت کرنے سے لے کر اپنے سے جاندار اور کئی گنا وزنی جانوروں کو قابو میں کرنے تک کی طاقت بخشی ہے،مگر انسان نہ صرف اس کی عطا کردہ نعمتوں کو جھٹلاتا ہے بلکہ اپنے رب کو پہچانے سے ہی انکار کردیتا ہے انسانی جسم میں کُل 37 اعشاریہ 2 ٹریلین خلیات ہوتے ہیں۔ جن میں 200 مختلف اقسام کے خلیات شامل ہیں۔دماغ میں 100 بلین نیورونز موجود ہوتے ہیں۔ انسانی ذہن میں روزانہ اوسط 60 ہزار سوچیں آتی ہیںصرف انسانی دماغ کا جاگنا ہی ایک چھوٹے بلب کی بجلی پیدا کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ دماغ میں معلومات کےایک کواڈریلئن بٹس ذخیرہ ہوسکتے ہیں۔ معمولی سی دیکھنے والی آنکھ کے صرف 127 خلیات ہوتے ہیں۔ یہ ہمیں دنیا میں موجود دس ملین مختلف رنگوں میں فرق کی پہچان کرواسکتے ہیں۔ آنکھ کی پتلی پر 120 ملین راڈ سیلز ہوتے ہیں۔ یہ وہ خلیات ہوتے ہیں عہ کم روشنی میں ہارے دیکھنے کا باعث بنتے ہیں۔ جبک...